12 اگست 2015 - 11:42
اسلامی انقلاب کو آگے بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ناگزیر ہے: جنرل جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کو مختلف میدانوں بالخصوص ثقافتی اور عقائدی شعبوں میں آگے بڑھانے کئے لئے حکام کی توجہ سمیت مثبت اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کو مختلف میدانوں بالخصوص ثقافتی اور عقائدی شعبوں میں آگے بڑھانے کئے لئے حکام کی توجہ سمیت مثبت اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے.

ان خيالات كا اظہار ميجر جنرل 'محمد علي جعفري' نے بدھ كے روز 'مشہد' كے شہر ميں قم اور مشہد كے ديني مراكز كے بسيجي (رضاكار فورسز) اساتيد كے اختتامي اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ معاشرے ميں ثقافتي مسائل كو حل كرنے كے لئے ديني جامعات كي قابليتوں سے استفادہ كرنا ناگزير ہے.
انہوں نے مزيد كہا سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے 1999ء سے شفاف اور واضح طور پر اس بات پر زور ديا ہے كہ اسلامي انقلاب كي كاميابي اور اھداف كے حصول كے لئے سائنسي اور ثقافتي شعبوں كو ترقي اور پيشرفت دينے كي شدت سے ضرورت ہے.
جنرل جعفري نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي انقلاب كے استحكام، ترقي اور تحفظ كي ذمہ داري سپاہ پاسداران پر ہے تاہم اسلامي انقلاب كو تحفظ دينے كے لئے غير قدامت پسند اقدامات سے كيا جانا چاہئے.
انہوں نے كہا كہ دفاعي اور سيكورٹي مسائل ہرگز اسلامي انقلاب كے خلاف دہمكي شمار نہيں ہوتي بلكہ يہ ان مسائل سے وہ مواقع ميسر ہوتے ہيں كيونكہ اصل دہمكي وہ ہے جو اسلامي انقلاب كے مقاصد كو نشانہ بنانا چاہے.

۔۔۔۔۔۔

۲۴۲